کوئٹہ تخریب کاری سے بچ گیا‘ کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گردگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد نے دوران تفتیش متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
دہشتگرد گرفتار