• news

سرگودھا: نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائر مار کر خودکشی کرلی

کامونکی(نمائندہ خصوصی) کامونکی میں نامعلوم16 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، سرگودھا میں 22 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑا پر فائر مار کر بیوی کو زخمی اور خود پر گولی چلا کر خودکشی کر لی جبکہ کسوال میں 65 سالہ شخص نے دریائے روای پل سے چھلانگ لگا کر جان دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیانوالی غربی کے قریب نہر اپر چناب میں پل کے اوپر سے ایک  نامعلوم سولہ سالہ نوجوان نے چھلانگ لگادی اور وہ دیکھتے دیکھتے گہرے پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا،جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں متوفی کی نعش ڈھونڈنے میں مصروف ہیں ،تادم تحریر نوعمر بچے کی نعش نہ مل سکی ہے۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن