بجٹ کو بغور دیکھ رہے‘ پاکستان کو اضافی اقدامات کرنا ہونگے: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے کہ ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے وفاقی بجٹ کو بغور دیکھ رہے ہیں پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایتھنز پیریز نے گفتگو میں کہا کہ بعض محصولات اور اخراجات کی مزید و ضاحت کیلئے حکام کے ساتھ بات چیت جاری رہے ابتدائی تخمینہ سے بجٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہو گی بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کیلئے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے میکرو اکنامک استحکام کے فروغ کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعون کیلئے تیار ہیں۔