• news

انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح ،9ڈویژنز کی ٹیمیں شریک 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری کے ایونٹ انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھوربن روات میں شارٹ کھیل کر کیا اور کھلاڑیوں کے مقابلے بھی دیکھے۔ چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گا، سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد مقامی ٹیلنٹ کو قومی سطح پر لانے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بہت بڑا اقدام ہے،9سال بعد یہ سلسلہ شروع ہوا ہے جو کہ خوش آئندہے، مثبت سرگرمیوں سے ہی صحتمندانہ معاشرہ تشکیل دیا جاسکتاہے، سپورٹس کو فروغ بلاتفریق دے رہے ہیں، مری میں سپورٹس انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض نے کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس کا سامان دینے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے بانسرہ گلی مری میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے بھوربن میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ کی جگہ کا معائنہ کیا،افسران نے گراؤنڈ بنانے کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن