• news

 کرونا کا شکار 4ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا ملتان میں قرنطینہ  

ملتان (جنرل رپورٹر) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے مزید تین کرکٹرز کے کرونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ کرکٹرز کی تعداد چار ہو گئی ہے اس صورتحال کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کے چاروں کرکٹرز کی روانگی رک گئی , آئسولیش مکمل ہونے کے بعد روانگی ہوگی اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل چار کرکٹرز کرونا کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز ملتان سے اسلام آباد روانہ نہیں ہو سکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہوٹل کے قرب وجوار میں بنایا گیا ریڈ زون ختم نہیں کیا گیا ہے ڈاکٹروں کی ہدایت پر ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز کو آ ئسولیش مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی کرونا منفی رپورٹ کے بعد ہی کرکٹرز بین الاقوامی سفر کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن