• news

صدر مملکت سے کوہ پیماؤں شہروز کاشف  سرباز خان،عبدالجوشی کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف، سرباز خان اور عبدالجوشی نے ملاقات کی ،صدر مملکت  نے کہا کہ نوجوان پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیابیوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ملک کا مثبت تاثر بنانے کیلئے نوجوان پاکستانی کوہ پیماؤں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ،صدر مملکت نے پاکستان کے کوہ پیماؤں کو کوہ پیمائی کے انتہائی مشکل کھیل میں شاندار کامیابیوں پر سراہا اور کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نوجوان کوہ پیماؤں کے کیرئیر  سازی میں مدد کریں ، نوجوان کوہ پیماؤن کیلئے باقاعدہ آمدنی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے ان کی سرپرستی اور مدد کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن