• news

شان رسالتؐ میں گستاخی پر احتجاج کرنیوالے بھارتی مسلمانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے:ادریس شاہ زنجانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر احتجاج کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ مودی حکومت احتجاج کرنے پر مسلمانوں کے گھر مسمار کر رہی ہے۔ سینکڑوں مسلمانوں کو گرفتار کرکے مقدمات قائم کئے گئے ۔ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ممالک کے کان پر جوں بھی نہیں رینگی۔ تہذیب یافتہ آزادیوں اور حقوق کے تحفظ کے دعویداروں کو نظر نہیں آ رہا۔ بھارت میں مسلمانوں سے کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں پر مظالم سے بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو حقیقت دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن