حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: ناظم شوکت
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے بجلی اور پانی کی جبری لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے خادم پاکستان شہباز شریف سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں کہا کہ شرف مینشن (گنگارام ہسپتال چوک) میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی نہیں آ رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔