• news

حکومت پاکستان فوری او آئی سی کا اجلاس طلب کرے :شمسہ علی

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فوری او آئی سی کا اجلاس طلب کرے اور بھارت میں گستاخانہ بیانات کا سدباب یقینی بنانے کی خاطر مشترکہ مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ مودی سرکار اور اسکے حواریوں کی عقل ٹھکانے آسکے۔بھارت میں نبی کریم ؐکی شان اقدس میں ہونے والی گستاخی پر پاکستانی حکمرانوں کا رسمی بیان جاری کرنا کافی نہیں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بھرپور آواز بلند کی جانی چاہئے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن