• news

توہین رسالت کو جرم تسلیم کرانے کیلئے مسلم حکمران آواز بلند کریں:حنیف چشتی

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)توہین رسالت کو جرم تسلیم کرانے کیلئے مسلم حکمرانوں آواز بلند کریں، یہود و ہنود کی سوچی سمجھی سازش کے تحت کبھی فرانس کبھی بھارت اور دیگر غیر مسلم ممالک میں گستاخانِ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں وقت آگیا ہے کہ آقائے دو جہانؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کی خاطر عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پراکٹھا ہو۔ دنیا بھر میںعاشقانِ رسول گستاخانِ کو سزا دینے کے لیے اپنی جانوںکے نذرانے بھی دینے سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی اور حافظ عطاء المصطفیٰ جمیل نے جامعہ مسجد گلزار مدینہ راہوالی میں تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن