• news

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بڑی طرح ناکام ہو چکی : حامد ناصر چٹھہ

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بڑی طرح ناکام ہو چکی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آ چکا اور ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے ماسٹر محمد افضال کی اہلیہ اور میاں کلیم اختر میاں عبدالرؤوف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری وقار احمد چٹھہ تصدق محمود بٹ  عمران تنویر بھنڈر اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے  حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ موجودہ بحران کا فوری حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں عوام میں حقیقی تبدیلی کا شعور بیدار ہو چکا ہے آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہے، عمران خان ملک کو کرپٹ اور فرسودہ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں قوم انکے ہاتھ مضبوط کرے اس وقت کاشتکار کھاد اور ڈیزل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں پیسے ہونے کے باوجود کھاد نہیں مل رہی جبکہ ڈیزل اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مزید پریشان کر دیا ھے عام آدمی کے لیئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ھے سیمنٹ نہ ملنے کی وجہ سے تعمیراتی کام بند ہو چکا ۔

ای پیپر-دی نیشن