صفائی مہم:10 روز میں63 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اُٹھایا:رافعہ حیدر
لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر لاہور کے تمام ٹاؤنز میں مون سون سے قبل خصوصی صفائی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ نشتر ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم کے دوران 546ٹن کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا جبکہ گزشتہ 10 روز سے جاری مہم کے دوران شہر بھر سے 63 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا گیا۔ ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے ویلنشیاء ورکشاپ اور نشتر ٹاؤن میں اسپیشل صفائی مہم کے ایس و پیز پر عمل درآمد کا جائزہ وزٹ کیا۔ ڈی جی ایم آپریشنز بلال اشرف نے ڈپٹی سی ای او کو نشترٹاؤن میں جاری خصوصی صفائی مہم پر فیلڈ میں بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے نشتر ٹاؤن کیلئے پہلی شفٹ میں نکلنے والی صفائی گاڑیوں، فیلڈ میں ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔مزید براں ڈپٹی سی ای اونے ویلنشیاء ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، بھو بتیاں چوک، اڈا پلاٹ، فیروز پور، چونگی امر سدھو،قینچی اور نشتر ٹاؤن کے دیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ پلان کے مطابق نشتر ٹاؤن میں کوڑے کے پوائنٹس، اوپن پلاٹس کی کلیئرنس اور روڈز پر مینوئل سویپنگ کی جا رہی ہے۔ تمام مانیٹرنگ افسران کو فیلڈ میں ورکرز کی 100 فی صد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔