• news

اقوام متحدہ مسلمانوں کیخلاف سازشوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے :شیخ عاصم مظہر

اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آئے روز مسلمانوں کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ہندوستان اور اسرائیل امریکہ کیساتھ مل کر مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرنے کے ساتھ قبلہ اول مسجد اقصی پر قابض ہے جبکہ انڈیا کشمیریوں کے خلاف ناجائز کارروائیاں کرنے کے ساتھ اب حکمران پارٹی بی جے پی کے ملعون رہنمائوں کے ذریعے ہمارے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کر کے عالم اسلام کے دلوں کو چھلنی کر رہار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن