• news

ناموس رسالت کی خاطر ہر مسلمان قربانی دینے کیلئے تیار ہے: شیخ ارشد اٹارا

لاہور (نیوزرپورٹر)پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ناموس رسالت کی خاطر گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ناموس رسالت کی خاطر ہر مسلمان قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نے نبی پاک کی شان میں بہت بڑی گستاخی کی ہے جس سے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات فی الفور ختم کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن