• news

فیصل ٹاؤن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی گھر سے پھندا لگی نعش برآمد

لاہور (نامہ نگار) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی گلے میں رسی سے پھندا لگی پنکھے سے لٹکتی نعش ملی۔ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں 19 گریڈ کے افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عباسی کی سرکاری فلیٹ کے کمرے میں گلے میں رسی سے پھندا لگی پنکھے سے لٹکتی نعش ملی ہے۔ ڈرائیور کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ مشکوک جان کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔زرائع کے مطابق عمران عباسی ایک روز قبل ہی لاہور میں تعینات ہوئے تھے اور اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔ وہ اس سے قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور اور فیصل آباد بھی رہ چکے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ عمران عباسی لاہور میں اے سی کے عہدے پر تعینات تھے۔ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ نے واقعی کا نوٹس لے لیتے ہوئے پولیس کو تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاون سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اے ڈی سی نعش

ای پیپر-دی نیشن