• news

حکومت تبدیل کرنے کا الزام مسترد پاکستان کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے تیار امریکہ 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونالڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حکومت تبدیل کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی امریکی عہدیدار ایسے کسی اقدام میں ملوث نہیں۔ڈونالڈو بلوم نے کہا کہ امریکا کے بارے میں منفی جذبات اور غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے پاکستانی معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت ضروری ہے۔اس موقع پر ڈونالڈو بلوم نے پاکستانی حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز جیسے سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے کام کرنے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے بقول اسی چیز کے ذریعے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ امریکی سفیر نے اپنے ورک پلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات اور مؤقف کو بغور سنیں گے، سمجھیں گے اور ان پر امریکی نظریات اور پوزیشن واضح کریں گے۔ اس تمام گفتگو کو امریکا میں  موجود حکام تک بھی پہنچائیں گے۔
امریکہ

ای پیپر-دی نیشن