مشرف کی صحت کیلئے دعا گو وطن آنا چاہیں تو حکومت سہولت دے نواز شریف
اسلام آباد (خبر نگار) نواز شریف نے پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں نواز شریف نے کہا ہے میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے‘ وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ مشرف کی صحت کیلئے اﷲ تعالیٰ سے دعاگو ہوں۔ مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ دوسری جانب لندن میں مقیم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سے خبردار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیا کرونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔
نواز شریف