• news

قیدیوں کو گھر والوں سے بات کرنے کیلئے ویڈیو کال کی سہولت دینے پر غور


لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیر صدارت ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹ جیلز کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے اس اجلاس میں وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی طرف سے قیدیوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کرنے کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں قیدیوں کو اپنے گھر والوں سے بات کرنے کیلئے اب پی سی اوکیساتھ ساتھ ویڈیو کال کی سہولت مہیا کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔ قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جیل قوانین میں ترامیم پر بات کی گئی جبکہ جیلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ،جیل ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن