• news

مسجد نبوی سے قباء تک جس راستے سے آپؐ  تشریف لاتے جدید پیدل ٹریک آخری مراحل میں


مدینہ منورہ  (نمائندہ خصوصی/ جاوید اقبال بٹ) مسجد نبوی شریف سے مسجد قباء تک رسول رحمت صلی اللہ علیہ و سلم جس راستے سے تشریف لاتے اور تشریف لے جاتے تھے اب انہی آثار پر سعودی حکومت نے پیدل چلنے کیلئے خوبصورت ٹریک بنایا ہے۔ یہ ٹریک تکمیل کے مراحل میں ہے، اس پر چلتے ہوئے کسی بہشتی راستے کا گمان ہوتا ہے۔ اس منصوبے میں یہ شامل ہے ٹریک کو تاریخی معالم سے آراستہ کیا جائے گا، اس پر چلنے والے کو قدیم مدینہ طیبہ کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ یہ ٹریک گاڑیوں کے شور سے بھی دور ہوگا، جدید انداز کا یہ ٹریک عبادت اور سیاحت کا امتزاج ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن