• news

نوشہرہ ورکاں: جنرل سیکرٹری بار سے جھگڑا‘ سول جج نے 3 ماہ سزا سنا دی


گوجرانوالہ + نوشہرہ ورکا ں(نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) تحصیل کورٹ نوشہرہ ورکاں میں سول جج اور جنرل سیکرٹری بار کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر جج نے سیکرٹری بار کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تحصیل کورٹ میں سول جج اور سیکرٹری بار آمنے سامنے آ گئے، دوران سماعت جھگڑا ہونے پر تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس پر سول جج عثمان ملک نے سیکرٹری بار ظہیر سپرا کو تین ماہ قید اور 1 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ واقعہ کے خلاف وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن