• news

حکومت کام کر رہی ہے‘ عوام کو آئندہ بھی بوجھ برداشت کرنا ہوگا: شاہد خاقان


اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ احتساب کا نام نہاد نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ صدر علوی ایک جماعت کے کارکن ہیں یا ملک کے صدر ہیں، قانون سازی پر صدر نے اتنے مضحکہ خیز ریمارکس دیئے، صدر نے لکھ کر پارلیمنٹ کو بھیجا جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے، یہ وہی جماعت ہے جو چیئرمین نیب  کو قابو کر کے چار سال نام نہاد احتساب کرتی رہی، آج ملک کو چلانا ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کرنا ہو گا۔ عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ، پہلے دن سے اسی روش پر چل کر ملکی معشیت تباہ کی۔ ان معاملات کو حل کررہے ہیں۔ بوجھ عوام آج بھی برداشت کررہے ہیں آئندہ بھی کرنا ہوگا۔ حکومت کام کررہی ہے مسائل کو حل کرے گی۔ وقتی بوجھ برداشت کر کے ان مسائل سے جان چھڑائی جاسکے گی۔ ملکی حکمران ملک کی معیشت کے خلاف فیصلے کریں، آپ معاہدے کر کے جب پورے نہ کریں تو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن