پنجاب اسمبلی سپیکر کو نہیں بلا سکتی تو شادیوں کے فنکشن کرا لیں: فواد چودھری
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی سپیکر کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کے بجائے شادیوں کے فنکشن کروا لیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں کیا یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا؟ ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر اور IG کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کے بجائے شادیوں کے فنکشن کروا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے جو معاشی حالات ہیں کم ازکم صوبائی حکومت کو کچھ آمدن ہو جائے۔