لاکھ درخت لگائے جائیں گے جنگلات کیلئے 4500 ملین مختص
لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ جنگلات نے آئندہ مالی سال کیلئے 4500 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ یہ بجٹ گذشتہ مالی سال کے بجٹ سے 500 ملین زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے نئے مالی سال میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں مزید 2 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ درگئی گل، کندیاں اور پبی فاریسٹ پارکوں کی تکمیل اور راوی روڈ پر فاریسٹ کمپلیکس کا قیام محکمہ جنگلات کی نئے سال کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔ محکمہ جنگلات نئے مالی سال میں نرسری رائزنگ پروگرام شروع کرے گا۔ دیپالپور پلانٹیشن میں سولر پمپس لگائے جائیں گے جبکہ فاریسٹ لینڈ سکیپ ایکو سسٹم کی بحالی بھی اے ڈی پی میں شامل کی گئی ہے۔ سال بھر میں ہونے والی مختلف شجرکاری مہمات کو بھی بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے اہداف طے کئے جائیں گے وائلڈ لائف کیلئے 990 ملین اور فشریز سے منسلک سکیموں اور پراجیکٹس کی ترقی کیلئے 1100 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سفاری پارک کے گرد باؤنڈری وال، سفاری زو کی ڈیجیٹلائزیشن، سٹریٹیجک پلاننگ یونٹ کا قیام، فش سیڈ ہیجریز کی ترقی، فش انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور بائیو فلاک فش کلچر ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبوں کا آغاز اور جاری منصوبوں کی تکمیل کو بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2022-23 میں شامل کیا گیا ہے۔
جنگلات