• news

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ‘ نیپرا نے بجلی قیمت میں 42 پیسے یونٹ اضافے کی منظوری دیدی 

اسلام آباد (نامہ نگار) نیپرا نے  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42پیسے  یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 42پیسے اضافی چارج کریں گی۔ بجلی کمپنیوں نے 10ارب 54کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کے مطابق بجلی کمپنیوں نے مکمل اعدادوشمار نہیں دیے، ڈسکوز کا ایک ہی کام ہے وہ ہے بجلی بیچنا اور بجلی کمپنیاں ایک ہی کام کو بھی صحیح طریقے سے نہیں کر سکتیں۔
بجلی اضافہ

ای پیپر-دی نیشن