• news

پاکستانی سفیر کی ملاقات امریکی صدر کا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کا عزم 


واشنگٹن (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان  نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن نے  پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستانی سفیر کے علاوہ دیگر ممالک کے 46 سے زائد سفیر بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔ سردار مسعود خان نے پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے مضبوط بنیاد تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ مسعود خان نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں ان کو  مبارکباد دی اور ایک سرکاری تصویر  کیلئے وائٹ ہائوس کا دورہ کیا جو نئے تعینات ہونے والے سفراء کیلئے مروجہ روایت ہے۔
مسعود خان ملاقات

ای پیپر-دی نیشن