• news

عمران کے جھوٹے بیانیے پر ریاست موقف تبدیل نہیں کرسکتی مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم تھا کہ کرپشن کا ریکارڈ موجود ہے، اس لیے انہوں نے جھوٹے بیانیے بنائے لیکن آپ کی رائے اور جھوٹے بیانیے پر ریاست اپنا مؤقف نہیں بدل سکتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال میں سابقہ حکومت کی نیت ہی نہیں تھی کہ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں، ان کی نیت صرف لوٹ مار کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جس وقت فارن فنڈنگ یا ان اکاؤنٹس کی آواز آتی ہے جو عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کیے تو یہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہیں، ہر وہ خبر جو ان کے اعمال کو پاکستان کی عوام کے سامنے بے نقاب کرتی ہے اس پر ایک ایسا بیانیہ لے آتے ہیں جس پر لوگوں کا دھیان بانٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ پرسن تھی، ان کی بات کرو تو عمران خان تڑپنا شروع ہوجاتے ہیں، کرپٹ چہروں نے عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک اور عوام کا پیسہ لوٹا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد بیرونِ ملک سازش تھی جو 8 مارچ سے شروع ہوئی۔ دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہمیں 6 مہینے پہلے سے معلوم تھا اسی لیے ہم نے معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ انہیں تحریک عدم اعتماد کا علم تھا تو جب نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اس وقت کون وزیر اعظم تھا، عمران خان نے خود اس اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا فورم ملک کا سب سے بڑا فورم تھا، اس کے بیان کو آپ نے قبول کیا۔ اگر آپ کو علم تھا کہ آپ کے خلاف کوئی بیرون ملک سازش ہوئی ہے تو آپ کو ثبوت پیش کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا آپ کی رائے سے آپ کا جھوٹا بیانیہ ضرور بن سکتا ہے، لیکن آپ کی رائے اور بیانیے سے ریاست اپنا مؤقف نہیں بدل سکتی، آپ نے ملک کے مفاد کوڑیوں کے دام بیچے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے آپ نے جیب سے خط نکال کر بیرونِ ملک سازش کا بیانیہ بنایا، جب وہ بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا تو آپ نے اپنی جان کے خطرے میں ہونے کا بیانیہ بنایا اور آج کل مہنگائی کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کا نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ایک ہی مؤقف تھا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، کون سے ایسے شواہد ہیں آپ کے پاس سے کہ آپ بیرونِ ملک سازش کو ثابت کرسکتے ہیں۔ آپ نے 4 سال اپوزیشن کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ دینے کی کوشش کی، جب عدالتوں میں ثبوت پیش کرنے کا موقع آیا تو آپ بھاگ گئے۔ عمران خان کو مخاطب کیے بغیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت اداروں نے ایک غیرجانبدارانہ آئینی پوزیشن اختیار کی ہوئی ہے جو آپ کو پسند نہیں آرہی ہے، آپ نے ملک کے مفادات کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیچا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل عمران خان سپریم کورٹ کے پیچھے ہیں، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ ریلیف دے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آپ کو کیا ریلیف دے آپ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ 9 میں جلسے کے بعد ڈی چوک جانے کی کال دی، آپ نے ہنگامہ آرائی کی، میٹروبسیں جلائیں، درخت جلائے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ یہ کہہ رہے ہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو علم ہی نہیں تھا اور ملک کے خلاف سازش ہورہی تھی‘۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ سازش آپ کے دماغ کی سازش ہے، آپ نے پہلے اندرونِ ملک سازش کی، ملک کی معیشت کو کمزور کیا، کشمیر فروشی کی اور پھر آپ کو معلوم ہوگیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے والی ہے تو ملک کی معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں۔ ان کا کہنا تھا یہ سارے ترجمان جو عمران خان کی ہدایتیں لے کر آتے ہیں وہ سارے مسترد شدہ ہیں۔ عمران خان نے خود انہیں وزارتوں سے نکالا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشکل حالات اور آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود بھی عوام دوست بجٹ دیا ہے، جس سے پاکستان کے نوجوانوں کو موقع مل سکیں۔ انہوں عمران خان کو کہا کہ آپ تو آپ کو پارلیمنٹ سے مسترد کیا گیا ہے، آپ اکتوبر 2023 کے الیکشن میں دیکھیں گے کہ عوام بھی آپ کو مسترد کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے درختوںکی کٹائی کانوٹس لیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے دعوئوں میں قدیم اور قیمتی درختوںکی کٹائی کیسے ہوئی۔ تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ریڈیو پاکستان کے درخت کھا گئی۔ لگتا ہے کہ کارروائی مجاز اتھارٹی کے منظوری کے بغیر عمل میں لائی۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن