گوجرانوالہ: ڈی سی آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی سی آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا، امجد علی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں تعینات نائب کورٹ امجد علی ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈی سی آفس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمی ہونیوالے کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او رائے اعجاز ، ایس ایس پی آپریشنز معاز ظفر، ایس پی سول لائنز ارسلان شاہ زیب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں واقعہ کا مقدمہ در ج کرلیا گیا۔