• news

گھر میں لال بیگ رکھنے پر 2000  ڈالر پائیں: امریکی کمپنی کی پیشکش


نارتھ کیرولینا (نیٹ نیوز) امریکی کمپنی کو چند ایسے گھرانوں کی ضرورت ہے جو 100 لال بیگ گھر میں چھوڑنے کی اجازت دے سکیں اور اس کے بعد کمپنی اپنی ’’لال بیگ کش‘‘ دوا آزمائے گی۔ اس کے بدلے ہر گھر کو 2000 ڈالر دیئے جائیں گے۔
 پیسٹ انفارمر کمپنی کے مطابق انہیں 5 سے 6 ایسے افراد درکار ہیں جو پہلے کمپنی کی طرف سے گھر میں کم سے کم 100 لال بیگ چھوڑنے کی اجازت دیں۔ اس دوران انہیں صرف کمپنی کی کیڑے مار دوا استعمال کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن