پی ٹی آئی کے مزید 3 ڈی سیٹ ارکان نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان ساجدہ یوسف ، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار کی جانب سے بدھ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے بیس مئی کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے ہے کہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔