• news

پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کو شش کر رہے: وفاقی وزیر صحت


اسلام آباد (خبر نگار) عالمی ادارہ صحت سب کمیٹی برائے پولیو کے پانچویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی ادارہ صحت کے مشرق وسطیٰ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المندھیری کو وبا کے بارے میں بتایا گیا۔ فورم سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے اور موجودہ وقت میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کوششیں مزید تیز کر دی ہیں، پہلے کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے پولیو پروگرام اور وزارت صحت پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کوششیں کررہا ہے دنیا میں پولیو سے متاثرہ ممالک پاکستان اور افغانستان سے رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے جن میں 10 کیسز پاکستان اور ایک کیس افغانستان سے رپورٹ ہوا ہے پاکستان سے تمام کیسز ضلع شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیںڈاکٹر المندھیری نے کہا کہ خطے کے کسی بھی ملک میں وائرس کا پھیلائو تمام بچوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن