سرگودھا: ڈاکٹرز معطلی‘ پنجاب بھر کے ہسپتال بند‘ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
لاہور (نیوز رپورٹر) سرگودھا میں ڈاکٹرز کی معطلی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو بند کرکے احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا لاہور میں احتجاج جاری رہا جس سے شہر کے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈی بند رہی۔ ہسپتالوں کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مریض ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں بغیر چیک اپ کروائے واپس چلے گئے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ معطل کیے گئے ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے مریضوں کے علاج معالجے کے حوا لے سے کوئی اقدامات نہیں کیے۔