• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن پر حکم امتناعی دینے کی استدعا مسترد کردی


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کردے گا۔ عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے کہاکہ آرڈیننس پی ٹی آئی کی کیبنٹ نے کیا تھا، ووٹرز کے اندراج کی تصحیح بھی شروع کر دی گئی ہے، دو چیئرمین ایسے ہیں جس یونین کونسل سے وہ منتخب ہوئے ان کے ووٹ ہی اس یونین کونسل کے نہیں،20 لاکھ کی آبادی ہے ہر یونین کونسل میں 20 ہزار ووٹرز ہے، انتخابات روکے جائیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بلدیاتی انتخابات پرحکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کسی صورت نمائندگی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کو سنے بغیر حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے، وکیل نے کہاکہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے الیکشن پراسس روک دیں، عدالت نے کہاکہ امید ہے الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کردے گا۔

ای پیپر-دی نیشن