باٹا پور: ہمسائے نے 10سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنادیا
لاہور (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) لاہور کے علاقے باٹا پور میں 10 سالہ بچی کو ہمسائے نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے جبکہ کھاریاں میں اوباش نوجوان نے غریب محنت کش کی 28 سالہ بیوی سے زیادتی کر ڈالی، ڈنگہ پولیس نے وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جینڈر سیل کینٹ ڈویژن پولیس نے باٹا پور کے علاقے میں 10 سالہ بچی کو ہمسائے نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ جسے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم راحیل کو گرفتار کر لیاہے۔