• news

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی ایک روپے 55 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔ ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن