ہرمہینے نئے جوتے خریدنے سے پریشان نوجوان نے ٹیٹو بنوا لیا
مانچسٹر (نیٹ نیوز) انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے ایک نوجوان نے ہر ماہ نئے جوتوں پر پیسے خرچ کرنے سے بچنے کیلئے اپنے دونوں پاؤں پر پسندیدہ جوتے کا ٹیٹو بنوالیا۔ گنتھر کو دو گھنٹے جوتوں کا خاکہ بنانے میں لگے جبکہ تقریباً 8 گھنٹے کے دورانیئے میں انہوں نے دونوں پاؤں پر ٹیٹو بنائے۔