دورہ انگلینڈ ‘نیوزی لینڈ کے2کرکٹر‘2کوچ کرونا کا شکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹر ڈیون کونوے سمیت چار کرکٹر اور کوچ دورہ انگلینڈ کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد ٹیم کی سرگرمی کی تیاری کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کروایا اور مثبت نتیجہ آنے کے بعد اپنی پانچ روزہ آئسولیشن شروع کر دی ہے۔ کیویز نے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔کونوے کے ساتھ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل، فزیو وجے ولبھ اور کنڈیشنگ کوچ کرس ڈونلڈسن کے کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ یہ تینوں اگلی جمعرات سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ لیڈز جائیں گے۔باقی ٹیم کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔