مسلم لیگ (ن )تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی،نواز شریف
اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق نائب صدر فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وائس چیئرین یو بی جی سندھ نور احمد خان نے لندن میں ملاقات کی جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیالندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کاروباری طبقہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، تاجر برادری شہباز شریف حکومت سے تعاون کریں اور اسے مضبوط بنائیں تاجر برادری کے مسائل مسلم لیگ ہی حل کرے گی، نوازشریف نے کہا مسلم لیگ ن ملک کے مسائل حل کرنے میں سرخرو ہوگی ،تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔