آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے:طاہر منہاس
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے ساتھ ہی شہری اور تنخواہ دار طبقہ کیساتھ ساتھ بڑی گاڑیوں کے مالکان بھی حکومت پر برس پڑے انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو نہ صرف مسترد کر دیا بلکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرے یا صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت آئے روز عوام پر پٹرول گھی گیس بجلی کے بم گرا کر عوام سے ذاتی دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔