• news

سیاسی جماعتیں ملکر درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں :چوہدری مشتاق

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی سماجی شخصیت وسابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدارنے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کی شرح میں شدید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکر درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں اور پاکستان کو مسائلستان بننے سے بچایا جائے، یہ وقت دشمن قوتوں کی سازشوں کے سامنے آہنی بند باندھنے اور ملکی اندرونی معاشی مسائل پر قابو پانے کا ہے جس کیلئے قومی سیاسی قیادت کے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن