• news

اخترچودھری، ودود حسن ڈار کی کمشنر،سی پی او گوجرانوالہ سے ملاقاتیں

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نائب صدر سنٹرل پنجاب پیپلزپارٹی چودھری محمد اختر چوکر، صدر سٹی میاں ودود حسن ڈار نے کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر اور سی پی او رائے اعجاز احمد سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی اور دونوں افسران کو گوجرانوالہ تعیناتی خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اس موقع پر انہوں نے آئندہ چند روز میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے مشاورت بھی کی۔ سٹی پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد نے پیپلزپارٹی رہنمائوں چودھری محمد اختر چوکر اور میاں ودود حسن ڈار سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول ہے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مظلوم عوام کی پولیس تھانوں میں رسائی کیلئے فرنٹ ڈیسک پہلے سے کام کر رہے ہیں جہاں پر شہریوں کو فوری طور پر انصاف دلانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن