نبی کریم ؐکی حرمت پر مر مٹنے سے کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہ سکتا : اے ڈی چوہدری
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام شان رسالت ؐ میں گستاخیوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھائیں بھارتی میں توہین کے مسلسل واقعات رونما ہونے سے پوری امت مسلمہ کے دل شدید زخمی ہیںپاکستان اس مسئلہ کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ نبی کریم ؐ سے محبت اور انکی حرمت پر مر مٹنے سے کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہ سکتا ۔