بڑھتی مہنگائی حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے:غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ کرپٹ افراد کے ٹولے ہیں جن کی ہمیشہ ترجیح قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنا رہی ہے اور اب بھی یہ عوام کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے کی خاطر اکھٹے ہو کرقوم پر مسلط ہوئے ہیں بڑھتی مہنگائی موجودہ حکمرانوں کی نااہلی و ناکامی کا واضح ثبوت ہے موجودہ اتحادی حکومت کو اقتدار میں آئے دو ماہ نہیں ہوئے اور مہنگائی کے ڈورن حملے کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کو عوامی محرومیوں اور دشواریوں کا کوئی احساس نہیں غریب عوام کی قوت خرید متاثر ہونے سے دو وقت کی روٹی کیلئے آٹا کا حصول عام شہری کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔