• news

حکمرانوں کا رویہ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے : علماء

جمبر (نامہ نگار)موجودہ حکمران ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنے کے مشن پر آئے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اور اسے غریب عوام کیخلاف موت کا پروانہ سمجھتے ہیں۔اشیائے خوردو نوش،بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فورا کمی کر کے غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے ۔ حکمران سیاسی جماعتوں کا رویہ جمہوریت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر،مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،ڈاکٹر جاوید اعوان،رشید احمد رضوی اورحافظ نصیر احمد نورانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے وفاقی بجٹ کو عوام کش قرار دیتے کہا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ غریب عوام پر بہت بڑا ظلم ہے گھی اور کھانے کے تیل میں 200روپے اضافہ عوام کو فاقوں سے دوچار کیا جا نا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کررہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن