عمران خان کی کال پرآج پوری قوم مہنگائی کیخلاف باہر نکلے گی : امتیاز احمد
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور دیگر اشیائے خوردنی کو مہنگا کرنے پر احتجاج کے لیے اپنے قائد عمران خان کی کال پرآج رات نو بجے پوری قوم ان کا ساتھ دینے کے لیے باہر نکلے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنمائوں امتیاز احمد خاں ، شہریار لیاقت علی بلا آرائیں اور ارشد گجر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ امریکی سازش سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے غریب عوام سے روٹی کا نوالا چھینا جارہا ہے نام نہاد تجربہ کار سیاستدانوں نے عوام پر آئے روز پٹرول بم گرانا اور بیروزگاری اور مہنگائی میں اضافہ کرنا شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے غربت کے مارے عوام اب سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہورہے ہیں موجودہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جسے سنبھالنا اس امپورٹڈ حکومت کے بس کی بات نہیں یہی وجہ ہے کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے عوام کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے عوام کو اپنے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کی کال دی ہے جس کے لیے عوام ان کا مکمل ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔