عمران خان اور انکے حواریوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا:محمد نواز شاہ
منڈی فیض آباد (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر محمد نواز شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے اور آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے لیے گھٹنے ٹیک دئیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے بات کرتے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جس دیدہ دلیری سے اقربا ء پروری اور غیر ملکی قرضے لیے اس کی مثال کسی دور میں بھی نہیں ملتی ۔ اب عمران خاں مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں مگر پاکستان کے غیور عوام آئندہ اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔