افغانستان: مسجد میںنماز جمعہ دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبے قندوز کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر نصب تھا۔ ادھر افغانستان میں معاشی بحران کے باعث ٹی وی اینکر کھانا بیچنے پر مجبور ہو گیا۔ اینکر موسیٰ محمدی مختلف ٹی وی چینلز سے وابستہ رہے۔ معاشی مشکلات کے باعث سڑکوں پر کھانا بیچ رہے ہیں۔ اینکر موسیٰ محمدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔