• news

نبیؐ مہربان کی حرمت پر ہر مسلمان کٹ مرنے کو تیار ہے:حافظ محمد ادریس


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ نبیؐ مہربان کی حرمت پر ہر مسلمان کٹ مرنے کو تیار ہے۔ گستاخِ رسول بی جے پی کی ترجمان ملعونہ کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انسانیت کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی پیروی میں ہے۔ سودی معیشت لوگوں کی بربادی کانظام، اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران طاغوتی نظام کی بجائے قرآن و سنت کے نظام پر عمل کریں، اسی میں انسانیت کی فلاح ہے۔ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ان کا جینا مشکل بنا دیا گیا۔ بی جے پی کے غنڈے سرعام مسلمانوں پر تشدد اور انھیں شہید کر رہے ہیں۔ املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ مسجد منصورہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن