• news

وفاقی حکو متی کا بجٹ عام آدمی پر کسی نئے ٹیکس کے بغیر پیش کر نابڑا کارنامہ ہے :خالد جوئیہ


کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ وفاقی حکو متی کا بجٹ عام آدمی پر کسی نئے ٹیکس کے بغیر پیش کر نا (ن ) لیگی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ۔پی ٹی آئی حکومت نے 4 سالوں میں ہر بار غریب مکاؤ بجٹ پیش کرتی رہی۔ عمران نیازی کی نا تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھنے پر لا کھڑا کر دیا۔ مشکل حالا ت میں ایسا بجٹ پیش کر نا وزیر خزانہ مبار کباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن