• news

حکمرانوں کے عیاشیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی عیاشیوں ، شاہانہ اور لگژری لائف سٹائل نے ملکی امن اور معیشت کو تباہی کے دہانے پے لاکھڑا کیا ہے۔ ملک چلانے والوں کو کوئی اندازہ نہیں کہ عام آدمی کیسے زندگی گزار رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ ، بجلی اور گیس بل میں ہولناک اضافہ ، لوڈشیڈنگ اور اوپر سے سیاسی عدم استحکام ذاتی لڑائیوں تک نوبت آچکی ہے۔ ملک کے بارے میں سوچنے کا کسی کے پاس وقت نہیں ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو لگتا ہے صرف اپنے خلاف کیسز ختم کروانے میں دلچسپی ہے۔ تمام حکومتیں آئی ایم ایف کے ایجنڈے پورے کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ ہولناک معاملات ملک کو کہاں تک پہنچائیں گے۔ ہر درد مند شہری پریشان ہے۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ ہر طرف مسائل کے پہاڑ سراٹھائے کھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن