اوکاڑہ یونیورسٹی میں پولیووائرس کے خاتمے کیلئے آگہی سیمینار
لاہور(سپیشل رپورٹر) اوکاڑہ یونیورسٹی میں یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے پولیووائرس کے خاتمے کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں یونیسیف سے فرقان شبیر اور احمد سیروش اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے تیمور عبداللہ و دیگر مقررین نے پاکستان میں پولیو کیسز کی موجود صورت حال، پولیو ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے مختلف ابہامات اور ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ممکن اقدامات پہ بحث کی۔ سیمینار میں اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔